لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے اراکین کا اجلاس بیدیاں روڈ پر ایک فارم ہائوس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت غضنفر عباس چھینہ نے کی جبکہ اس موقع پر تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین ،کرنل (ر) غضنفر عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ہم خیال گروپ نے
مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جاری مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ذرائع کے مطابق گروپ کے تمام اراکین نے آپس میں مضبوط روابط رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا ۔