جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے عمر امین گنڈاپور ڈی آئی خان سٹی کونسل کے میئر منتخب

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہو گئے۔غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور نے 63 ہزار 753 ووٹ لیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے جے یو آئی ف

کے رہنما کفیل احمد نے 38 ہزار 891ووٹ لیے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمرامین نے 24 ہزار سے زائد ووٹو ں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔عمر امین گنڈا پور کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں جشن بھی منایا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔ واضع رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…