ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار عرب ممالک میں کسی اسرائیلی فوجی افسر کی تعیناتی

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(این این آئی)بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلی افسر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی افسر کو

تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بحرین میں کی گئی ہے۔بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افسر کی تعیناتی خطے میں محفوظ اور آزادنہ جہاز رانی کے لیے 34 سے زائد ممالک کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ایجنڈے کا مقصد خلیجی ممالک کے سمندری حدود اور عالمی تجارتی جہازوں کی حفاظت سمیت ان پر قذاقوں اور دہشت گردوں کے حملے سے بچانا ہے۔بحرین نے اسرائیلی افسر کی تعیناتی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی آمد پر طے پانے والوں میں معاہدوں میں یہ تعیناتی بھی شامل تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی افسر کو بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کے رابطہ افسر کے طور پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…