ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

170پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول، کونسی پارٹی آگے نکل گئی

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب میں سب سے اہم مقابلہ سٹی میئرشپ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ہورہا ہے جہاں 302 میں سے 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق

تحریک انصاف کے عمرامين گنڈا پور 22 ہزار 688 ووٹ لے کر آگے ہیں۔غیرسرکاری تنائج کے مطابق جے يو آئی کے کفيل نظامی 17 ہزار 645 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے فيصل کريم کنڈی 8 ہزار 975 ووٹ لے کر تيسرے نمبر پر ہیں۔قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات میں 302 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 115 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے عمر امین گنڈاپور 21 ہزار 226 ووٹ لیکر سبقت لئے ہوئے ہیں جبکہ جے یو آئی(ف)کے امیدوار کفیل نظامی 16 ہزار 584 ووٹ لے کران سے پیچھے ہیں، پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 14 ہزار 811 ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب تحصیل بکاخیل بلدیاتی انتخابات،کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ریجنل پولیس افیسر سید اشفاق انور خود سیکورٹی کی نگرانی کیلئے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر خود پہنچ گئے 19دسمبر کے نا خوشگوار واقعات دہرانے سے روکنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر بھاری نفری تعینات رہی تحصیل بکاخیل میں ولی جانی خیل اور بکاخیل منڈی کے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کے موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر کو جو واقعات رونماء ہوئے تھے اس کے پیش نظر اس دفعہ خاطرہ خواہ اقدامات اٹھائے گئے جس کی بدولت کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا پولنگ سٹیشنوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی تھی سی سی ٹی وی کیمروں اور خصوصی دستوں کے ذریعے کھڑی نگرانی کی جا رہی تھی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جگہ پر ووٹروں کو ایک پر امن ماحول فراہم کیا جہاں ہمیشہ مسائل کا سامانا کرنا پڑا ہے لیکن اس بار ووٹروں کو اپنے حق رائے دہی کیلئے اُن کی حفاظت یقینی بنائی جس میں علاقہ کے لوگوں کا بھی کردار رہا کیونکہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا انہوں نے کہا کہ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کیلئے پر امن ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے دونوں افسران نے بنوں کے ساتھ ساتھ لکی مروت میں جاری انتخابی عمل کابھی جائزہ لیاجہاں پر تسلی بخش انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…