پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ڈی آئی خان میں 115 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی سب سے آگے

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان، بنوں (مانیٹرنگ، آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات میں 302 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 115 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے عمر امین گنڈاپور 21 ہزار 226 ووٹ لیکر سبقت لئے ہوئے ہیں جبکہ جے یو آئی(ف)کے امیدوار کفیل نظامی 16 ہزار 584 ووٹ لے کران سے پیچھے ہیں،

پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 14 ہزار 811 ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب تحصیل بکاخیل بلدیاتی انتخابات،کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ریجنل پولیس افیسر سید اشفاق انور خود سیکورٹی کی نگرانی کیلئے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر خود پہنچ گئے 19دسمبر کے نا خوشگوار واقعات دہرانے سے روکنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر بھاری نفری تعینات رہی تحصیل بکاخیل میں ولی جانی خیل اور بکاخیل منڈی کے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کے موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر کو جو واقعات رونماء ہوئے تھے اس کے پیش نظر اس دفعہ خاطرہ خواہ اقدامات اٹھائے گئے جس کی بدولت کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا پولنگ سٹیشنوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی تھی سی سی ٹی وی کیمروں اور خصوصی دستوں کے ذریعے کھڑی نگرانی کی جا رہی تھی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جگہ پر ووٹروں کو ایک پر امن ماحول فراہم کیا جہاں ہمیشہ مسائل کا سامانا کرنا پڑا ہے لیکن اس بار ووٹروں کو اپنے حق رائے دہی کیلئے اُن کی حفاظت یقینی بنائی جس میں علاقہ کے لوگوں کا بھی کردار رہا کیونکہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا انہوں نے کہا کہ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کیلئے پر امن ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے دونوں افسران نے بنوں کے ساتھ ساتھ لکی مروت میں جاری انتخابی عمل کابھی جائزہ لیاجہاں پر تسلی بخش انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…