ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم اور خاتون اول کے درمیان اختلاف کی خبریں بشری بی بی کی قریبی دوست کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں ،وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں۔فرخ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں۔انہوں نے قوم کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسجز کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے بارے میں

منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، بشری بی بی میرے گھر نہیں بلکہ اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے خاتون اول کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا اور کہا خاتون اول ایک سال میں صرف ایک ہفتے کیلئے لاہور گئیں، پچھلے چند ماہ سے خاتون اول لاہور نہیں گئیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں مگر مخالفت میں اتنے دور نہ نکل جائیں کہ دوسروں کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…