پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو منہ دکھائی میں قیمتی تحفہ دے دیا

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ منہ دکھائی میں گاڑی کا تحفہ دیا۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ سے منہ دکھائی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں دانیہ کا کہنا تھا کہ انھیں عامر لیاقت نے منہ دکھائی میں گاڑی گفٹ کی۔دوسری جانب انٹرویو میں دانیہ کے والد ملک مختیار ڈانور اور نانا ملک نظر ڈانور نے مختلف انکشافات کیے

اور شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے جوڑے کو دعا بھی دی۔دوران انٹرویو دانیہ کے نانا ملک نظر ڈانور نے بتایا کہ عامر لیاقت دانیہ کو نکاح کرکے لے کر گئے ہیں۔نکاح میں عامر لیاقت کی جانب سے شرکت کرنے والے افراد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نانا نے انکشاف کیا کہ دانیہ سے نکاح عامر لیاقت اور ڈرائیور ہی آیا تھا اور وہ نکاح لودھراں میں کرکے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بس یہیں تک رکھنا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی گفتگو پر بات کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں تاہم انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی؟ میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے؟میں نے جواب دیا تیسری جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’بس یہیں تک رکھنا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ مجھ میں اب ایک منفی تبدیلی آگئی ہے اور وہ یہ کہ میں خاموش رہتا ہوں اور برداشت کر لیتا ہوں، پہلے یہ میں نہیں کرتا تھا جو ہوتا تھا کہہ دیتا تھا۔ چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…