منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اپنی رہائشگاہ آمد پر چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز شریف اور ان کے وفد کے

انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سردار ایازصادق، رانا تنویرحسین، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، شبیر عثمانی،رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین شریک ہوئے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اورمسلم لیگ کی قیادت سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تعاون مانگ لیا۔چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے روانگی سے قبل شہباز شریف کی رہائشگاہ پر لیگی رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی جس میں ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ اور سلطان رفیق شریک ہوئے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پیشرفت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…