ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ، کار کے حادثے میں غیر ملکی خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں غیر ملکی خاتون اور 3 سالہ بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ڈیفنس میں دو دریا کے قریب تیز رفتار کار نے ڈبل کیبن گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے

ایک خاتون اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئیں۔خاتون سمیت 3 زخمیوں کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، حادثے میں متاثر ہونے والی ڈبل کیبن کا ڈرائیور محفوظ ہے جس سے پولیس واقعے سے متعلق معلومات لے رہی ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ایلوین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ لوگ جامعہ کراچی میں فارمیسی کے طالب علم ہیں اور حادثے میں جاں بحق خاتون اومی ہے جس کا تعلق صومالیہ سے تھا۔زخمی ایلوین نے پولیس کو بتایا کہ زخمیوں میں میریس اور گیڈم شامل ہیں جن کا تعلق کینیا سے ہے۔حادثے کے شکار تمام افراد آپس میں دوست ہیں اور جامعہ کراچی کے ہاسٹل میں رہتے ہیں۔حادثے کے وقت زخمی ایلوین گاڑی چلا رہا تھا اور یہ لوگ کسی کام سے ڈیفنس جا رہے تھے کہ دو دریا کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی آواز آئی اور ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ریسکیو ادارے کے مطابق سلطان آباد کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 26 سالہ مصطفی جاں بحق ہو گیا۔دوسری طرف شارعِ فیصل پر کارساز کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔قائد آباد میں مدینہ ٹان کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 سالہ بچہ دانیال جاں بحق ہو گیا۔میمن گوٹھ اور گھگھر پھاٹک کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں بھی 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…