منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

صحت کارڈ منصوبہ عمران حکومت کامدر آف آل سکینڈلز ، تہلکہ خیز دعویٰ کردیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ منصوبہ عمران حکومت کامدر آف آل سکینڈلزہوگا،چینی سکینڈل،گندم سکینڈل،پیٹرو ل اور ادویات سکینڈل اس مہا

سکینڈل کے سامنے چھوٹے ہیں،صحت کارڈ کے نام پر بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن قوم کو دن رات بیوقوف بنانے پر لگی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے اشتہاری مہم پر خرچ کرنے کی بجائے ہسپتالوں میں نئی مشینری پر خرچ کردئیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا،فراڈ اور دونمبری تبدیلی سرکار وطیرہ بن چکا ہے ،تحریک انصاف میں جو جتنے زیادہ جھوٹ بول رہا ہے اس کو اتنی ہی شاباش ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے کے اعلان کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے ،تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے جو جتنا جلدی اترے گا اس کا سیاسی مستقبل اتنا محفوظ ہوگا،حکومتی اتحادیوں کا سیاسی مستقبل بھی تاریخ کے دوراہے پر کھڑاہے ،تحریک انصاف اور عمران خان کا مستقبل پہلی باری میں ہی ختم ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…