اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور میں گاڑی سے ملنے والی سوختہ لاش کی شناخت، وکیل کو بھائی بہنوں نے جائیداد کیلئے قتل کیا

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

پشاور (این این آئی)پشاور پولیس نے گاڑی سے ملنے والی جلی ہوئی لاش کی شناخت کر لی۔پشاور پولیس کے مطابق 5 فروری کو تھانہ انقلاب کی حدود میں اسکیم چوک کے قریب ایک گاڑی سے

جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جلی ہوئی لاش ایڈوکیٹ طائف خان کی تھی جسے اس کے بھائی اور بہنوں نے جائے وقوعہ پر بلاکر قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا، بہن بھائیوں کا آپس میں جائیداد کی لین دین کا تنازع تھا۔پولیس نے ایڈوکیٹ کے مبینہ قتل کے شبہے میں مقتول کی بھتیجی اور بھابھی کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نے مقتول وکیل کو بہانے سے جائے وقوعہ پر بلایا تھا، واردات چھپانے کی خاطر وکیل کی لاش کو گاڑی میں ڈال کر آگ لگائی گئی تھی۔ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان بھائی اور بہن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…