اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی ایکسپو میں رکھا گیا نادر و نایاب نسخہ قرآن واپس امریکا بھیج دیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

دبئی(این این آئی)سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن کی ملکیت نادر و نایاب قرآنی نسخے کو گزشتہ روز واپس امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ دو جلدی قرآن دبئی ایکسپو میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مورخین نے کہا کہ امریکی آزادی کے اعلامیے اور امریکی آئین کی تشکیل میں اِسی قرآن پاک سے استفادہ کیا گیا تھا۔ صدر جیفرسن نے اس وقت دنیا کے دیگر مذاہب کی

کتابوں اور اہم سیاسی و معاشرتی دستاویزات کا بھی مطالعہ کیا تھا۔سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن نے اس قرآن پاک کو 1765 میں حاصل کیا تھا جب وہ قانون کے طالب علم تھے۔ یہ قرآن پاک لائبریری آف کانگریس سے وابستہ یاسمین خان کی نگرانی میں مخصوص پیکنگ میں واپس بھیجا گیا ۔دبئی ایکسپو میں اس قرآن پاک کو امریکی پویلین میں اس جگہ رکھا گیا تھا جہاں عرب دنیا کے پرانے نقشے بھی نمائش کے لیے موجود تھے اور وہاں ایک خاص درجہ حرارت رکھا گیا تھا۔ اِس قرآن پاک کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی رہی اور اسے پہلی مرتبہ امریکا سے باہر لایا گیا تھا۔دو جلدوں پر مشتمل یہ قرآنی نسخہ 1734 میں جارج سیل کے کیے ہوئے ترجمے کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ لائبریری کی تاریخ کے مطابق قرآن پاک کا یہ نسخہ 1764 میں لندن میں شائع ہوا تھا اور بعد ازاں اسے امریکا لایا گیا جہاں ولیمزبرگ میں اِسے سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن نے حاصل کیا۔ دبئی میں چھ ماہ تک جاری رہنے والی نمائش 31 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔ منتظمین کو ابتدائی طور پر امید تھی کہ اس ایکسپو میں 25 ملین افراد شریک ہوں گے لیکن کورونا وائرس کے وبائی مرض اور دیگر چیلنجوں نے اس ایونٹ کو متاثر کیا ہے تاہم اِس کے باوجود تقریبا 11 ملین افراد اس ایونٹ میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…