منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے مشیر احتساب کو ہر حال میں شہباز شریف گرفتار کرنے کے احکامات دئیے ہیں، عطا اللہ تارڑ

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ مصدقہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ نام نہاد وزیر اعظم عمران خان نے مشیر احتساب بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو بلا کر یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ شہباز شریف کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے ،مسلم لیگ (ن) منظم ہے اگر کسی نے شہباز شریف کی جانب ہاتھ بھی بڑھانے کی کوشش کی تو احتجاج کے ذریعے دن میں تاریں دکھا دیں گے ۔

اپنے ویڈیو بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت پہلے بھی دو مرتبہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لا چکی ہے اور صرف عمران نیاز ی کی انا کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ،نیب ایک ایسے کیس میں گرفتار کیا جس میں جب ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تو کہا کہ کسی طرح کی کرپشن ،کک بیک ،کمیشن یا اختیار ات کے ناجائز استعمال کا کوئی الزام نہیں ۔ شہباز شریف کو بلایا صاف پانی میں گیا اور آشیانہ میں گرفتار کیا گیا اور بعد ا زاں رمضان شوگر ملز کی گرفتاری ڈال دی گئی ، اسی دوران اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی گئی مگر اثاثہ جات میں دوبارہ گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سواسال کی جیل کاٹ آئے ہیں، ہم نے بڑی ہمت اورحوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے ، مگر اب عمران نیازی ملک میں غربت بیروزگاری بھوک اور معیشت کی تباہ حالی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں،دیکھ لیا جائے کہ برطانیہ کی عدالتیں کیا کہہ رہی ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ نے اثاثہ جات کیس میں کہا کہ کرپشن کا الزام تک نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی او رحواری کان کھول کر سن لیں ہم نے قانونی جنگ بھرپو رطریقے سے لڑی ہے مگر آپ خود مالم جبہ سے لے کر آٹا ، چینی سکینڈل ، ادویات سکینڈل اورپبلک منی کے اربوں روپے کے سکینڈل میں ملوث ہیں، آپ سے بی آر کا جواب دیا نہیں جارہا،

فارن فنڈنگ میں آپ کے ملازموں کے اکائونٹس میں پیسے آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو ہم بھرپور رد عمل دیں گے اور ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ نیب یا ایف آئی اے کے تحت عمران نیازی اس طرح کے کھیل کھیلیں ،اب ان کا گھر جانے کا وقت آرہا ہے ، ہم ایک ایک پائی کا حساب لیں گے گے ،ہماری جماعت منظم ہے ،اگر کسی نے شہباز شریف کی جانب ہاتھ بھی بڑھانے کی کوشش کی توہم احتجاج بھی کریں گے اوردن کو تاریں دکھادیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…