شاہین آفریدی، حارث رؤف، راشد خان اور میری بہت دوستی ہے ، ہمیں اکٹھے وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، فخر زمان

11  فروری‬‮  2022

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، راشد خان اور میری بہت دوستی ہے اور ہمیں اکٹھے وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ ایک انٹرویومیں سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ ہم کچھ خاص باتیں نہیں کرتے بس ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں،

گپ شپ کرتے ہیں حارث رؤف کے ہوتے ہوئے ماحول بڑا اچھا بن جاتا اور بہت مزہ آتا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے لاہور قلندرز کے سب کھلاڑی پرجوش ہیں، لاہور کے فینز اپنی ٹیم کو بہت سپورٹ کرتے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ اپنے کراؤڈ کے سامنے اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں، کراؤڈ کو خوش کریں گے اور کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ بھی جیتے۔بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ کراچی کے میچز میرے لیے بہت اچھے گئے، اب بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا، میری صرف یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں لمبے سے لمبا کھیلوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹاپ آرڈر میں اگر کوئی ایک بیٹسمین 10 سے 12 اوورز کھیلتا ہے تو ٹیم کی پوزیشن بہتر ہوتی ہے۔فخرزمان کو لاہور میں پڑنے والی اوس کی بھی فکر لاحق ہے اور انہوںنے کہا کہ لاہور میں ہمیشہ میچز کے دوران اوس کا عمل دخل رہتا ہے، مارچ سے پہلے جتنے بھی میچز ہوتے ہیں اوس بہت پڑتی ہے، ماضی میں اوس میں بھی میچز کھیلتے رہے ہیں اور اب ان میچز میں اوس پڑے گی تو بولنگ سائیڈ کے لیے دوسری اننگز بہت مشکل ہو گی لیکن اگر پہلی اننگز میں لمبا اسکور کیا ہو تو مشکل بھی نہیں ہوتی، دوسری اننگز میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو کم فائدہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…