اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

لہسن، برائلر مرغی، گھی، کوکنگ آئل سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

datetime 11  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کی لہر بدستور برقرار رہی اور لہسن، برائلر مرغی، گھی، کوکنگ آئل سمیت بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 8 فیصد کی معمولی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق

مہنگائی کی مجموعی شرح 18 اعشاریہ 47 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کا پارہ تاحال 20 فیصد سے بلند رہا، ایک ہفتے میں 16 اشیاء مہنگی ہوئیں اور 14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن اوسط 23 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، اوسط قیمت 354 روپے 62 پیسے فی کلو ہوگئی، زندہ مرغی اوسط 11 روپے 49 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 88 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ رواں ہفتے سرسوں کا تیل 3 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو کا ٹن 8 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا، فروری کے دوسرے ہفتے میں جلانے کی لکڑی6 روپے 27 پیسے فی من مہنگی ہوئی، کیلے فی درجن 3 روپے 6 پیسے مہنگے ہوئے، کپڑے دھونے کا صابن، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے 24 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز ایک روپے 11 پیسے فی کلو سستے ہوئے، انڈوں کی قیمت میں فی درجن 3 روپے 39 پیسے کمی ہوئی، آٹے کے بیس کلو کی قیمت میں 1 روپے 80 کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر35 روپے 32 پیسے سستا ہوا، بریڈ، تازہ دودھ، خشک دودھ، دہی سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…