پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، مثبت اور منفی تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری شادی پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مبارکباد دی ہے۔عامر لیاقت نے شادی کی خبر اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مثبت اور منفی تبصروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گزشتہ روز عامر لیاقت نے لودھراں کی رہائشی18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا اور ساتھ چند ویڈیوز بھی شئیر کیں۔ویڈیو میں عامر لیاقت اپنے سسرال میں نکاح کے بعد گانا گاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں عامر لیاقت کے لودھراں سے کراچی آتے ہوئے خوشگوار سفر کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں، ایک اور ویڈیو جو عامر لیاقت کی اہلیہ نے بنائی، میں جوڑے کو اپنے کمرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے عامر لیاقت کو تیسری اہلیہ کی عمر شو آف کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا عامر لیاقت کی جانب سے لڑکی کی کم عمری کو لیکر ڈینگیں مارنا اور شو آف کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک عورت کتنی کم تر حیثیت کی مالک ہے اور وہ انھیں اپنے لیے ٹرافیز اور ایک کارنامہ سمجھتے ہیں۔عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہیں لکھا بس کچھ دن رہ گئے ہیں اور کبھی لکھا کہ کمنگ سون ، Few days left ..تیسری شادی کی خبر سے ایک دن قبل ہی عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد مفاہمت اور صلح کی کوئی گنجائش نہ ہونے پر انہیں خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ سیدہ طوبی سے عامر لیاقت نے دوسری شادی 2018 میں کی تھی جب طوبی کی عمر صرف 24 سال تھی۔

اس دوران اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان نے دعوی کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی بیوی ہیں، ہانیہ خان نے عامر لیاقت کو منافق بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان کا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی۔2020 میں عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشری اقبال نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں چھوڑ دیا ہے اب وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہیں،

ڈاکٹر بشری اقبال سے عامر لیاقت کے دو بچے ہیں جن میں بیٹی دعا اور بیٹا احمد شامل ہیں۔ دانیہ ملک کی والدہ سلمی ملک نے بتایا کہ ان کے خاوند پیر ہیں اور پیری مریدی کی وجہ سے عامر لیاقت کا ہم سے رابطہ ہوا، دعا ہے کہ اللہ تعالی دونوں کو خوش رکھے اور انہیں بے بہا خوشیاں دے۔نئی دلہن سیدہ دانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کہا کہ یہ ان کے لئے انتہائی خاص لمحہ ہے شوہر عامر لیاقت بچپن سے ہی ان کے آئیڈیل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…