اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچپن میں جب روتی تھی امی ٹی وی پرعامر لیاقت کو دکھا دیتی تھیں، سیدہ دانیہ شاہ

datetime 11  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عامر لیاقت سے بچپن میں ہی محبت ہوگئی تھی۔عامر لیاقت حال ہی میں اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان کی نئی بیوی دانیہ اور خود انہوں نے کئی حیران کن انکشاف کیے۔

پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے دانیہ شاہ سے سوال پوچھا آپ کو پہلی بار عامر لیاقت سے پیار کب ہوا؟ دانیہ نے کہاکہ مجھے عامر لیاقت سے بچپن میں پیار ہوا تھا۔ دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرانگی سے پوچھا بچپن میں؟اس موقع پر عامر لیاقت نے نادر علی سے کہا آپ یہ پوری کہانی سنیں کیونکہ یہ سننے والی بات ہے۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کو بچپن میں ٹی وی پر دیکھا کرتی تھیں۔دانیہ نے مزید کہا جب میں روتی تھی تو میرے امی ابو ٹی وی میں عامر لیاقت کو لگاکر دکھادیا کرتے تھے۔ نادر علی نے کہا اچھا یہ کب کی بات ہے جب آپ فیڈر پیتی تھیں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں کہا ہاں ہاں۔اسی پوڈ کاسٹ کا ایک اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی سابقہ بیگمات کا خرچہ کون چلاتا ہے؟عامر لیاقت اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اہلیہ بشری اقبال کے خرچے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس گھر میں میری سابقہ اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لیکر دیا۔اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام کردیا جس کی قیمت دو کروڑ روپے ہے اور اس گھر کا کرایہ وہ لیتی ہیں۔ دبئی میں، میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو بھی لیکر دی ہے جسے بیچ کر پیسے انہوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔

عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ طوبی نے مجھے موقع ہی نہیں دیا کہ میں گھر ان کے نام کردیتا وہ فورا چلی گئی تھیں۔ لیکن میں نے انہیں بلٹ پروف گاڑی دی تھی جس کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے اور وہ گاڑی ان کے پاس ہے۔ 100 انچ کا ٹی وی بھی طوبی کے پاس ہے۔نادر علی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کیا دانیہ آپ کی آخری بیوی ہیں؟ عامر لیاقت نے جواب دیا میرا خیال ہے اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو آخری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…