منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوبھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے وہ اللہ سے ڈرے، پہلی بیوی سے نہ ڈرے، ڈاکٹر عامر لیاقت کا مشورہ

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کرنے کے خواہش مندوں کو حیرت انگیز مشورہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی دوسری شادی کے خواہش مند ہیں وہ اپنی پہلی بیوی سے نہیں بلکہ اللہ سے ڈریں، ان کا کہنا تھا کہ ایوب خان نے عائلی قوانین اپنی بیٹی کے لئے بنائے تھے، ان قوانین کا اسلام اور پاکستان کے کلچر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شادی کی ہے کبھی حرام رشتے نہیں رکھے، ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھاکہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں،کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔اس کے علاوہ عامر لیاقت نے شادی پر مبارک باد کا پیغام بھیجنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔گذشتہ روز ان کی نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔عامر لیاقت نے لودھراں کی سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کیا ہے، دلہن کی عمر 18 سال ہے۔علاویں ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی

کا اعلان پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔49سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…