منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کے بعد عمران خان نے عامر لیاقت کو فون گھما دیا

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کو تیسری شادی پر مبارکباد دے دی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں فون کرکے مبارک دی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی،

گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھاکہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں،کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔اس کے علاوہ عامر لیاقت نے شادی پر مبارک باد کا پیغام بھیجنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔گذشتہ روز ان کی نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔عامر لیاقت نے لودھراں کی سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کیا ہے، دلہن کی عمر 18 سال ہے۔علاویں ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے

اپنی تیسری شادی کا اعلان پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔49سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…