اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نوابشاہ یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا جاتا ہے: طالبہ پروین بلوچ کے سنگین الزامات

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)نواب شاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ نے ڈائریکٹر غلام مصطفی راجپوت پر ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام عائد کیاہے۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں 5ویں سال کی طالبہ پروین بلوچ نے الزام عائد کیا کہ

غلام مصطفی راجپوت چار سال سے ہراساں کررہا تھا، بات نہ ماننے پر تنگ کیا جاتا رہا۔پروین بلوچ کے مطابق گزشتہ روز ہاسٹل وارڈن فرین عاتکہ نے کمرہ بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبانے کی بھی کوشش کی۔ہائوس جاب کرنے والی طالبہ نے کہا کہ یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبات محفوظ نہیں ہیں انہیں جان کا بھی خطرہ لاحق ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ملاقات اور انصاف کی یقین دہانی بھی کام نہ آئی، انتظامیہ نے لڑکی کو ہاسٹل کے کمرے سے زبردستی بے دخل کردیا۔طالبہ نے آبدیدہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہاسٹل واڑڈن نے مجھے بہت مارا اور گلا دبانے کی کوشش کی، میں چیخ و پکار کرتے ہوئے باہر بھاگی تو میرا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔پروین بلوچ نے بتایاکہ ڈائریکٹر مصطفی راجپوت 4 سال سے ہراساں کررہا ہے بات نہ ماننے پر تنگ کیا جاتا ہے، لڑکی نے کہاکہ یہاں پرمجھے جان کا خطرہ ہے، اعلی حکام واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔علاوہ ازیںنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پروین بلوچ نے کہاکہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہراسمنٹ کی شکار لڑکیوں کو قتل کیا جاتا ہے، لاش پنکھے میں لٹکا دی جاتی اور خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…