پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف بی آرنے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، 16 فروری کو طلب

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسی معاملے پر ایف بی آر انٹیلی

جنس، انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو 16 فروری کو طلب کرلیاہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق اگر حریم شاہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امورسے متعلق تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہاتھاکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے برطانیہ میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ کی اس وائرل ویڈیو پر ایف بی آر حرکت میں آئی تھی اور ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…