اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

بڑے فیصلے ہو چکے ، عمران خان اصل ٹارگٹ نجم سیٹھی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی 24 نیوز پر پروگرام ”نجم سیٹھی شو ”میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں کچھ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ سپیکر ہوتے ہوئے اسد قیصر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں رکاوٹیں ڈال سکتے ہیں۔

وہ اکثر ایسی رولنگز دیتے ہیں جو آئین و قانون سے متصادم ہوتی ہیں لیکن چونکہ ان کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اپوزیشن زچ ہو جاتی ہے۔ اس لئے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پہلے ایک تحریکِ عدم اعتماد ان کے خلاف لائی جائے اور انہیں راستے سے ہٹانے کے بعد آگے چلا جائے۔ تاہم، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ان کامزید کہنا تھا کہ اسد قیصر کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، سیدھی عمران خان کے خلاف ہی تحریکِ عدم اعتماد آئے گی۔ پہلے یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ سینیٹ چیئرمین کو ہٹانے کی کوشش کرکے دیکھیں جس سے پتہ چلے گاکہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ ہے یا نہیں۔ لیکن ایسا بھی کچھ نہیں ہونے والا۔ پیپلز پارٹی تو شروع سے کہتی تھی کہ پنجاب سے شروعات ہونی چاہیے اور عثمان بزدار کو نکالنا عمران خان کو نکالنے سے آسان ہوگا۔ مگر اب وہ بھی نہیں ہونے والا۔نجم سیٹھی کے مطابق فیصلے ہو چکے ہیں کہ ان سب کو چھوڑ کر سیدھا عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائی جائے۔ انہیں ہٹا دیا تو یہ سب ایک ایک کر کے خود ہی گر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…