واشک(آن لائن)ملک بھر سے یوریا کھاد کی افغانستان سمگلنگ جاری ہے براستہ بسیمہ خاران کے مختلف ڈیلروں کو سپلائی کے بعد خاران سے زمیاد گاڑیوں میں افغانستان
سمگلنگ کی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے یوریا کھاد ٹرالرون کے زریعے براستہ بسیمہ خاران کے مختلف ڈیلروں کو سپلائی منتقل کئے جاتے ہیں ذخیرہ اندوزی کے بعد خاران سے زمیاد گاڑیوں میں افغانستان سمگلنگ کی جاتی ہے جسکی وجہ سے ملک بھر میں کھاد کا مصنوعی بحران پیدا ہو گئی ہے واشک اور خاران کے زمیندار زرعی کھادوں کا افغانستان اسمگل ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاران میں ڈیلروں کی وجہ ان کے کوٹہ کی کھادیں کمپنی سے وصول ہو کر سی پیک روڈ کے زریعے افغانستان سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واشک کے علاقے شاہوگیڑی یک مچھ کراس سے دیدہ دلیری سے خاران سے سی پیک روڈ کے خاران واشک کے حدود میں باآسانی پار کرکے دالبندین سے افغانستان اسمگل ہورہا ہے۔