پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا ۔ مشرق وسطیٰ میں پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریاں ملنے کا راستہ کھل گیا، وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشن گرین مڈل ایسٹ کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرین ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اربوں درخت لگانے

کے لیے پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے، جس کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پاکستانی لیبر کو گرین نوکریاں ملیں گی۔پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ ہر طرح کے پودے لگانے میں معاونت کرے گا، سعودی عرب شجر کاری کے لیے پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریں دے گا، جب کہ پاکستان شجرکاری کے لیے سعودی عرب کو تیکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔سعودی عرب کے 7 رکنی وفد نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو بہترین قراردیا۔دریں اثنا، معاون خصوصی ملک امین اسلم کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان فوری طور پر تکنیکی ماہرین کی مدد فراہم کرے، پاکستان کی شراکت داری میں معاہدے پر من و عن عمل درآمد کریں گے۔سعودی ہم منصب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے وزیر اعظم کے ویڑن گرین پاکستان پر عملی اقدامات ہوتے دیکھے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایکسپرٹ ورکنگ گروپ بھی قائم کر لیا گیا ہے، یہ گروپ گرین جابز کے لیے ورک فورس اور پلانٹس کی تیاری پر کام کرے گا۔ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان گرین مڈل ایسٹ کے لیے سعودی عرب کو تعاون فراہم کرے گا، پاکستان کا گرین ماڈل دنیا کا کامیاب ترین ماڈل ہے، وزیر اعظم اور ولی عہد کے ویڑن کے مطابق گرین مشن مکمل کریں گے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…