لاہور(این این آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی عبیداللہ عفیف 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم ملک کے بڑے دینی مدارس میں 50سال بخاری شریف کے استاد رہے، ان کے ہزاروں شاگرد ملک وبیرون ملک دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر،ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم،چیف آرگنازر حافظ ابتسام الٰہی ظہیرنے مفتی عبید اللہ کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی دینی وتبلیغی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جایں گے۔مفتی عبیداللہ عفیف کی نماز جنازہ جمعرات10 بجے رحمت ٹاؤن گول چوک فیصل آباد میں ادا کی جاے گی۔