اسلام آباباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف سعودی عالم دین نے انبیاء کرام کی زندگی پر فلمیں بنانے کو ناجائز قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق رائل کورٹ کے مشیر اور سینئر سکالرز کونسل کے رکن ڈاکٹر عبد اللہ المطلق نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی نبی کی زندگی پر فلم یا تصویر نہیں بنا کر پیش کر سکتا اور نہ ہی
اس طرح کی سیریز بنا کر دکھائی جا سکتی ہے ۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ اس وقت جو انبیاء کرام کی کہانیاں موجود وہ دو طرح کی ہیں ایک سچ پر مبنی ہیں اوردوسرا من گھڑت جو سچ نہیں ہیں غلط کہانی کو شائع نہیں کیا جا سکتا ہے البتہ سچ پر مبنی دستاویزی کہانیاں شائع کی جائیں ۔