بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ہم دہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کاہر صورت میں خاتمہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) کور کمانڈز کانفرنس نے دہشتگردی کے خلاف کے جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کو جوانوں نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اور دشمن کو زیادہ نقصان پہنچایا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی گئی ہے،

ایک پر امن ماحول کے حصول تک پہنچ گئے ہیں،دشمن کی جانب سے اپنے آپ کو منظم کر نے کی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ہم دہشتگردوں،ان کے سہولتکاروں اور ساتھیوں کاہر صورت میں خاتمہ کرینگے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 247ویں کور کمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو میں ہوا جس کی صدارت جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ کانفرنس کو ملک میں عمومی سکیورٹی صورتحال اور بالخصوص بلوچستان کے حالیہ واقعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی سازشوں کا مقابلہ کر نے سے متعلق اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بڑی بہادری کے ساتھ ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔کانفرنس کے شرکاء نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کو جوانوں نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اور دشمن کو زیادہ نقصان پہنچایا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر تمام آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ جنر ل باجوہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی گئی ہے اور آج ہم ایک پر امن ماحول کے حصول تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی حمایت سے آرمڈ فورسز مشکل وقت میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن کی جانب سے اپنے آپ کو منظم کر نے کی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردوں،ان کے سہولتکاروں اور ساتھیوں کاہر صورت میں خاتمہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ تمام کمانڈروں کو اپنے آلہ معیار اور بنیادی تربیت کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ موثر طریقے سے روایتی اور غیر روایتی آپریشنز کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…