پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری بابراعظم کی بادشاہت مسلسل برقرار

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے میچز میں بلے بازوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارتی بے باز ویرات کوہلی دوسرے اور روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بلے بازوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے،

ریننکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم 873پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے ویرات کوہلی آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے بیٹنگ رینکنگ میں 828 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ بھارتی بلے باز روہت شرما ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں نصف سنچری کی بدولت 807 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ا?گئے ہیں۔ نئی درجہ بندی میں پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ انگلش بلے باز جو روٹ بھی سرفہرست 10 بلے بازوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔رینکنگ کے مطابق 783 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے بلے باز کوئنٹن ڈی کوک چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ا?سٹریلین ایرون فنچ نے 779 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر سنبھالا ہوا ہے۔ انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو 775 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ا?سٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر 762 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقی بلے باز راسی وان ڈر ڈوسن بھی 750 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں شامل ہیں، 741 پوائنٹس کے ساتھ فخر زمان نویں اور انگلینڈ کے جو روٹ ہیں دسویں نمبر پر ہیں۔ویسٹ انڈین بلے باز شے ہوپ کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ پوائنٹس گنوا کر بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے کے بعد بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی باؤلرز کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔تاہم ویسٹ انڈین ا?ل راؤنڈر جیسن ہولڈر بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نصف سنچری کی بدولت آل راؤنڈرز رینکنگ میں چار درجے ترقی کرنے کے بعد ٹاپ 20 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ ایک خاص بات عمان کے بلے باز جتندر سنگھ کی عالمی رینکنگ میں بڑی چھلانگ ہے۔عمان کے بلے باز جتندر سنگھ نے متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی۔مذکورہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کا حصہ ہے۔جتندر سنگھ اپنی زبردست سنچری کی بدولت 26 درجے کی چھلانگ لگا کر ا?ئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 100 میں پہنچ گئے ہیں۔عمان کے نوجوان بلے باز جتندر سنگھ لیگ 2 ٹورنامنٹ کے 23 میچوں میں 594 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…