اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)اداکارہ نے رنگ گوراکرنے کے لیے انجکشن لگوانے سے متعلق سوال پرہنسی خوشی تسلیم کیا کہ انہیں ایسا کرنا تھا لیکن ہونہ سکا۔جیو نیوزپرپاکستان سُپرلیگ سے متعلق پروگرام ‘جشن کرکٹ’ میں میزبان شہزاد اقبال نے جوڑی سے سوال کیا، ‘رنگ گوراکرنے کا انجکشن لگوانا عام سی بات ہے، ہم دونوں نے لگوائے ہیں؟’۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق جواب میں حرا اور مانی کی
کھلکھلاتی ہنسی شرکاء سمیت میزبان کو بھی حیران کرگئی جس پرانہوں نے کہا، ‘ہاں؟ اس کو ہاں سمجھوں؟ ‘۔اس پرہنستے ہوئے مانی بولے، ‘جواب آئے گاابھی’، تو حرانے واضح کیا کہ اس معاملے پرمیرا اورمانی کا بہت زبردست پھڈا ہوا تھا، میں نے کہا تھا مجھے رنگ گوراکرنے والے انجکشن لگوانے ہیں لیکن مانی نے کہا اپنا سامان باندھو اورامی کے گھرچلی جاو’۔مانی نے لقمہ دیا کہ انجکشن آئے ہوئے ہیں جس پرحرانے انکشاف کیا کہ وہ یہ انجکشن خرید چکی تھیں جو ابھی بھی ان کے پاس الماری میں موجود ہیں۔دلچسپ صورتحال میں میزبان نے ہنستے ہوئے انہیں انجکشن کسی کوتحفے میں دینے کا مشورہ دے ڈالا۔دوسری جانب اداکار و میزبان سلمان ثاقب عرف مانی نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری کی کوئین قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اداکار مانی اور ان کی بیوی حرا نے شرکت کی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا نے کہا مانی خوش قسمت ہے کہ اسے میرے جیسی بیوی ملی۔ میزبان نے حرا سے پوچھا کیا مہوش حیات کے بعد اب آپ کو تمغہ امتیاز ملنا چاہئے؟ جس پر حرا نے کہ ا نہیں انڈسٹری میں اور بہت سی اداکارائیں ہیں جو تمغہ امتیاز کی حقدار ہیں۔ اس موقع پر ان کے شوہر مانی نے کہا کہ اس بار تمغہ امتیاز ماہرہ خان کو ملنا چاہئے۔اداکارہ حرا نے مصطفی کمال کی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بارے میں کہا کہ مانی کرے نا کرے لیکن میں پی ایس پی ضرور جوائن کرلوں گی۔ مانی نے وزیراعظم کے بارے میں کہا کہ عمران خان عوام پر رحم کریں اور عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں کیونکہ اب تو پانی سر کے اوپر سے گزر گیا ہے۔ جب میزبان نے مانی سے پوچھا کہ عمران خان نے یوٹرن لینے کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ تو مانی نے کہا ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہئے۔دوران پروگرام مانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔ مانی نے اپنی بیوی حرا کو خود سے بہتر آرٹسٹ قرار دیا۔ میزبان نے مانی سے سوال پوچھا کیا آپ سمجھتے ہیں مہوش حیات اور ماہرہ خان اداکاری میں حرا سے بہت پیچھے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں مانی نے کہا نہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔ ماہرہ اور مہوش حرا سے بہت آگے ہیں دونوں بہت بڑی اسٹارز ہیں، دونوں اداکاری کوئین ہیں۔ میرے خیال میں دونوں کو اداکاری کا انسٹیٹیوٹ کھولنا چاہئے۔