اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد خان کی  نااہلی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل  واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔ بدھ کو جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ

نے  تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد خان کی  نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے  فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکیل درخواستگزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نا اہلی کیخلاف اپیل نا قابل سماعت ہے، بہتر ہے اپیل واپس لیکر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ اس دوران وکیل درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ اپیل واپس لے لیتے ہیں متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے۔ عدالت عظمی  نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد خان کی  نااہلی کیخلاف دائر اپیل  واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بنوں کے پولنگ اسٹیشن پر حملے کے جرم میں صوبائی وزیر شاہ محمد خان کو پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…