پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

چندے اور جنتر منتر سے حکومتیں نہیں صرف پیر خانے ہی چل سکتے ہیں’عظمیٰ بخاری کا طنز

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حیرت ہے اب عثمان بزدار جیسا ریموٹ کنٹرول شخص بھی اپوزیشن پر تنقید کررہا ہے،عثمان بزدار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ اپوزیشن کی حیثیت بتانے چلے ہیں۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ

بزدار صاحب آپکا اور کے لیڈر کا یوم حساب قریب ہے،آپ تیاری کریں آپکے خلاف آپکے ہاوس میں عدم اعتماد آئے گی آپکو لگ پتہ جائے گا،آپ کی اپنی کرسی جہانگیرترین اور پرویز الہی کی مرہون منت ہے،بزدار صاحب آپ نے تحریک عدم اعتماد کا صرف نام سنا تو حواس باختہ ہو گئے ہیں،آپ نے جتنا مال پانی جمع کرنا تھا کرلیا اب حساب کتاب کا وقت شروع ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے عمران خان اور عثمان بزدار کے نمبر آئیں گے کیونکہ سب فصلی بیٹرے فرار ہونے والے ہیں۔عمران خان ساڑھے تین سال سے جادو ٹونے اور جنتر منتر سے حکومت چلارہے ہیں۔چندے اور جنتر منتر سے حکومتیں نہیں صرف پیر خانے ہی چل سکتے ہیں۔عمران نیازی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے اب کوئی جادو ٹونے کام نہیں آئیں گے۔تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی اور لانگ مارچ بھی ہوگا۔کپتان جارہا ہے،تبدیلی آرہی اور پرانا پاکستان بحال ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…