منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نئے سال کے پہلے مہینے کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑااضافہ

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نئے سال کے پہلے مہینے کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری2021 میں ملک میں 15 لاکھ میٹر ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی تھیں جب کہ رواں برس

اسی مہینے میں 18 لاکھ میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی ہیں ، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال دسمبر میں کے مقابلے میں جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کا جائزہ لیا جائے تو اس دوران ایک کروڑ 29 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں جب کہ گزشتہ برس اسی دورانیئے میں ایک کروڑ 12 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی تھیں۔جنوری 2021 کے دوران ملک بھر میں 7 لاکھ 40 ہزار ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول 7 لاکھ 45 ہزار ٹن اور 12 ہزار ٹن ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپونینٹ (ایچ او بی سی)فروخت ہوا۔ملک کی واحد سرکاری آئل کمپنی پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اجارہ داری قائم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 کے دوران پاکستان میں

بکنے والی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پی ایس او کا حصہ 48 فیصد ہے۔ جس کے بعد ٹوٹل پارکو 11 فیصد، گیس اینڈ آئل کمپنی پاکستان(گو)10، شیل اور اٹک پیٹرولیم کا 9،9 فیصد جبکہ بائیکو کا حصہ 2 فیصد ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ملک میں مثبت اقتصادی عوامل اور زراعت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی وجہ سے ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…