جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پچھلی حکومت کے 3سالوں میں صرف 645 کلو میٹر ،موجودہ حکومت کے3 سالوں میں کل 1753 کلو میٹر سڑکیں مکمل ہوچکیں،مراد سعید

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ کے اجلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ دو جماعتوں کا بیانیہ ہمارے سامنے ہے ن لیگ کہتی ہے کھاتے تھے تو لگاتے بھی تھے جبکہ پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں زرداری کھاتا بھی تھا اور کھلاتا بھی تھا ، پچھلی حکومت کے تین سالوں (16ـ2013) میں صرف 645 کلو میٹر سڑکیں تعمیر ہوئیں اور موجودہ حکومت کے

تین سالوں میں کل 1753 کلو میٹر سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں۔گذشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ یہاں وزراء اور سیکریٹریز جواب دینے کے لئے آتے ہیں ہم اور ہمارے زمہ دار یہاں جواب دینے کے لیے آتے ہیں ،موجودہ حکومت کے متعلق بات کی جاتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقومی سطح پر نمائندگی کی ، حکومت کے ڈیمز بنانے کی بات کی جاتی ہے ، یا غربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرام شروع کیا جاتا ہے صحت کارڈ بنائے جاتے ہیں یہ ہماری ہر کارگردگی پر کہتے ہیں ان کی حکومت مین سڑکیں بنائی گئی ن لیگ کی حکومت کے پہلے تین سال میں تیرا سو تین کلو میٹر سڑکوں کی منصوبہ بندی ہوئی تھیں مگر تحریک انصاف کی حکومت میں دوہزار بتیس کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوئی وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں، سیاستدان اگلے الیکشن کا جبکہ لیڈر آنے والی نسلوں کاسوچتا ہے،

بلوچستان میں زیادہ سڑکیں بنائی جارہی ہیں،مہنگائی کے باوجود کم لاگت پر سڑکیں بنائی جارہی ہیں، 2 ہزار 32 کلومیٹر سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں، 3 سال میں 102 بلین سے زیادہ آمدن میں اضافہ کیا ،مراد سعید نے کہاکہ این ایچ اے نے 5 سالہ ٹارگٹ 3 سال میں مکمل کیے،این ایچ اے کے10 سالہ ٹارگٹ بھی لارہے ہیں۔وزیر مواصلات نے کہاکہ سڑکیں بنانا

صرف کام نہیں،اداروں میں شفافیت بھی لانا ہے ، 13سوکلومیٹرطویل شاہراہوں پر موٹروے پرپولیس کوتعینات کیاگیا ،کوہاٹ موٹروے کو جلدمکمل کرلیں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہاکہ دنیا میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی کی لہر آئی ،پاکستان نے کورونا کا سامنا کیا،دنیا نے سراہا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…