کراچی (این این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی۔ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ بے بنیاد الزامات سے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال
دی گئی۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یہ کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حامی تھی، تاہم تبدیلی سے مایوس ہوئی۔حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حریم شاہ سے 4 ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول ہائوس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے، ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکٹر ہوں، یہی ذریعہ معاش ہے، ٹیکس دیتے ہیں لیکن کتنا دیتے ہیں یہ یاد نہیں۔انہوں نے کہا کہ حریم شاہ سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور ہسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کر رہی ہیں۔حریم شاہ کے شوہر نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کیخلاف اپنی بیوی کیلئے حکم امتناع لیا، جس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی، تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔