جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بلدیاتی انتخابات ، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں، وزیراعظم عمران خان

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے ۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب،کے پی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔ جلاس میں پی ٹی آئی کا بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ،

وزیراعظم عمران خان کے پی ٹی آئی کیجلسے کے پلان کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب،کے پی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کریگی ،وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ،بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں مئیرز کیلئے ناموں کی تجاویز پر بھی غور آئی ۔ وزیر اعظم نے کہ اکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی، تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…