ۡاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایاز صادق کی ناکام کوشش کے بعد شہباز شریف عبوری وزیر اعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مبینہ طور پر میاں نواز شریف کے سامنے عبوری سیٹ اپ کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام پیش کر کے منانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد
اب شہباز شریف خود سامنے آ گئے ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کےمطابق اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو کہا ہے کہ اگر وہ اپنی پارٹی کو منالیں تو پی پی ان کو ووٹ دے گی، شہباز شریف حمایت کے لیے پیپلز پارٹی کی تجویز آج سی ای سی اجلاس میں رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں عبوری سیٹ اپ پر اختلاف ہے، پی پی اِن ہاؤس تبدیلی کی صورت میں پارلیمانی سال پورا کرنے کے حق میں ہے، جب کہ ن لیگ کی اکثریت تبدیلی کے بعد پارلیمانی سال پورا کرنے کی مخالف ہے۔اگرچہ مسلم لیگ ن کی اکثریت فوری الیکشن کے حق میں ہے، تاہم شہباز شریف ایف آئی اے کیس کی وجہ سے پی پی آفر پر عمل کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ کی اکثریت حکومتی اتحادیوں پر بھی اعتماد نہیں رکھتی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے پارلیمانی سال مکمل کرنا چاہتی ہے۔
ایاز کی ناکامی کےبعدشہبازعبوری وزیراعظم بننے کےخواہشمند،پی پی اورنون میں عبوری سیٹ اپ پر اختلاف۔پی پی پارلیمانیسال پورا کرنےکےحق میں۔شہبازاورہمنوا کےعلاوہ اکثریت ٹینورکی تکمیل کے مخالف۔پینےشہباز کوکہاہےپارٹی کو منائیں ووٹ دیں گے،نون کی اکثریت الیکشن کےحق میںاورعبوری اپ کوگند کہتے pic.twitter.com/XU7kDp8e1y
— Naeem Ashraf Butt (@naeemashrafbut3) February 7, 2022