اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی حامد میر نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین کی نااہل ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حامد میر نے کہا کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور کو
نا اہل قرار دیدیا جو ڈیرہ اسماعیل خان سے تحصیل ناظم کے امیدوار تھے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بھی روک دیا ہے اور انہیں پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق علی امین گنڈا پور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا۔تاہم الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل خان جانے پر پابندی ختم کر دی ہے ۔