اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سوشل میڈیا صارفین نے لتا سے منسوب نعت کو غلط قرار دے دیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ مشہور بھارتی فلم مغل اعظم میں پڑھی گئی نعت مبارک بیگم کی آواز میں ہے، تاہم کچھ لوگوں اسے لتا سے منسوب کررہے ہیںکہ یہ نہایت خوبصورت آواز لتا کی ہے،
جنہوں نے نعت رسول ؐ مقبول پڑھ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق سال 1960 میں یہ نعت بھی کافی مقبول ہوئی، نعت کی لازوال طرز موسیقار خواجہ خورشید انور نے بنائی تھی۔ جس کا عنوان تھا بے کس پر کرم کیجیئے سرکارِ مدینہ۔ جب کہ اس کو شکیل بدایونی نے لکھا تھا۔دوسری جانب پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر ان کی آواز میں پڑھی گئی نعت ’بے کس پر کرم کیجئے سرکار مدینہ‘ پڑھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے لتا منگیشکر کی 1960 میں پڑھی گئی نعت کو پڑھ کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔اپنے پیغام میں علی ظفر نے لکھا کہ لتا منگیشکر جیسی لیجنڈ کو الفاظ بیان نہیں کرسکتے، صرف میوزک ہی ہے جو ان کی لازوال آواز کی سرگوشی کر سکتا ہے۔علی ظفر نے مزید لکھا کہ میں لتا جی کی پڑھی ہوئی نعت کو دوبارہ پڑھ کر انہیں ٹریبیوٹ پیش کر رہا ہوں۔