اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا منگی اغواء کیس کا پولیس حراست سے فرار ملزم کس راستے سے بیرون ملک فرار ہوگیا؟ ایسی اطلاعات کہ ہلچل مچ گئی

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) پولیس نے دعامنگی کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کے ملک سے فرار ہونے کا شبہ ظاہر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ذوہیب قریشی کی مدد کررہی تھی۔تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس کے فرارملزم ذوہیب قریشی کے غیر قانونی طور پر

ملک سے فرارہونے کا شبہ ہے، اس سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے لاڑکانہ اوردیگرشہروں میں چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران ملزم کے متعدد رابطہ کاروں کوحراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایاکہ ذوہیب قریشی فرار سے قبل ہی پاکستان سے بھاگنے کی منصوبہ بندی کرچکا تھا، فرار ہونے کے فوری بعد ذوہیب بلوچستان فرار ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گردتنظیمیں بھی ذوہیب قریشی کی مددکررہی تھی ، اس لئے بلوچستان سے پڑوسی ملک فرار کرائے جانے کا بھی شبہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ذوہیب قریشی کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے سے بھی مبینہ طور پر رابطے میں تھا جبکہ دعامنگی کیس کا ماسٹرمائنڈ آغا منصور بھی ذوہیب سے رابطے میں تھا اور آغا منصور ہی ذوہیب کو فرار کرانے میں مدد کر رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کیلئے تمام مقامات پرسخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…