منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لتا کی میت پر شاہ رخ نے تھوکا، اداکار پر تنقید ہونے لگی

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ، این این آئی) لتا منگیشکر کی میت پر شاہ خان نے تھوکا، اس فیک نیوز کے ذریعے بالی ووڈ اداکار پر شدید تنقید ہونے لگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ میت پر پھول رکھے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کی جس کے بعد پھونکا، جسے سوشل میڈیا صارف روپام نے لکھا کہ یہ کیا ہے، تھوک دیا کیا؟ اس پر کئی صارفین نے اس صارف کو تنقید کا نشانہ بنایا

اور کہا کہ شاہ رخ نے پڑھ کر پھونکا ہے اور فیک نیوز پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے، دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شاہ رخ خان پر بھی تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ سروں کی ملکہ اور ’بلبل ہند‘ کے نام سے مشہور برصغیر کی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں صبح چل بسی تھیں اور ان کے انتقال سے گلوکاری کا ایک عہد تمام ہوا۔ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکار عامر خان، شاہ رخ خان اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی سیاسی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر عامر خان، شاہ رخ خان، رنبیر کپور سمیت کئی گلوکاروں اور اداکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔بلبل ہند کو مہاراشٹرا کی جانب سے ریاستی سطح پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ان کے بھتیجے نے آخری رسومات ادا کیں۔عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارت میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آواز سے ایک عالم کو سحر میں مبتلا کردینے والی لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو پہلی بار ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا

تاہم کچھ دن بعد طبیعت سنبھلنے پر وہ ہسپتال سے گھر واپس آگئی تھیں۔گزشتہ روز دوبارہ طبیعت بگڑنے پر معروف گلوکارہ کو دوبارہ ہسپتال داخل کیا گیا اور اس بار بھی وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے ملک کی مایہ ناز گلوکارہ

کے انتقال پر دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔28 ستمبر 1929 میں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر نے 13 سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا اور اپنے سریلی آواز سے بھارتی فلم انڈسٹری کو دوام بخشا۔لتا منگیشکر نے ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے نغمے گائے اور بالی ووڈ میں سب سے معروف پلے بیک سنگر تھیں،لتا منگیشکر نے شادی نہیں کی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…