اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخو ا ، بالائی پنجاب،اسلام آباد ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں
دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخو ا ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید ھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم خیبر پختونخواہ: پارا چنار 03،مالم جبہ 02، دیراور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کالام میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، استور منفی11، گوپس منفی 09 ، اسکردو منفی08،پاراچنار منفی05،ہنزہ، مالم جبہ ، دیر منفی 04 ، قلات منفی 02، بونجی ، کاکول ، راولاکوٹ ، شو پیاں اور بارہ مولہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔