پاکستان گارمنٹس انڈسٹری میں طاقتور بن چکا،وہ وقت دور نہیں جب آپ دہلی یا ممبئی سے کوئی مہنگی قمیض، پتلون، جینز، اسکرٹ یا کوئی ڈریس خرید کر لائیں اور اس پر میڈ اِن پاکستان لکھا ہو، بھارتی میڈیا بھی معترف

5  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ دہلی کے کلاتھ پلیس یا ممبئی کی کسی نامی دکان سے آپ کوئی مہنگی قمیض، پتلون، جینز، اسکرٹ یا کوئی ڈریس خرید کر لائیں اور خوشی خوشی پیکٹ کھولیں اوراس پر

لکھا ہوا میڈ اِن پاکستان، بھارتی صحافی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں یہ ہونے بھی لگا ہے، دنیا کے بازار میں میڈ اِن پاکستان کا جلوہ بڑھتا جا رہا ہے، ہم نے سنا ہے کہ میک اِن انڈیا کا ڈنکا بج رہا ہے، ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ سرکار نے بھارتی کمپنیوں کو بلندی پر لے جانے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا پھر ایسا کیا ہوا کہ دنیا کی نامی گرامی کمپنیوں نے بھارت کے کارخانوں کو ملنے والے آرڈر چھین کر پاکستان کو دے دیے۔ یہ معیشت ہی ہے جس سے آج کے دور میں جنگیں لڑی جا سکتی ہیں اگر آپ کی معیشت کمزور ہے تو آپ کہیں کے بھی نہیں ہیں، پاکستان پر قرضے کا بوجھ ہے اور پاکستانی عوام سے بہتر یہ کوئی نہیں جانتا، پاکستان میں جہاں مہنگائی بڑھ رہی ہے وہاں کچھ چیزیں اچھی بھی ہو رہی ہیں، جولائی تک آئی رپورٹ کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری ایک بلین سے بڑھ کر دو بلین ڈالر ماہانہ ہو چکی ہے، دوسرا ٹیکسٹائل میں بے پناہ اضافہ ہوا، اسی وجہ سے پچھلے مہینے پاکستانی خسارہ 35 فیصد کم ہوا ہے، یہ بہت بڑی جیت ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…