بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھٹی قسط کیوں جاری کی؟ اوریا مقبول جان کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے انکشاف کیا ہے کہ سٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کی وجہ سے آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی چھٹی قسط ادا کی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل بہت ہی عجیب و غریب ہے ،

مجھے یہ حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت لگتی ہے ۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دیدی جس کے تحت ایک ارب ڈالر قرض مل سکے گا۔آئی ایم ایف کی نائب ایم ڈی انٹونی سایہ نے پاکستان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ قرض پروگرام کے ذریعے کورونا کے باعث متاثر ہونے والی پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے اور مالی اثاثے مستحکم ہورہے ہیں۔آئی ایم ایف نے ساتھ ہی خبردار بھی کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے مقامی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے لیکن کورونا کے دھچکوں، سخت عالمی معاشی حالات، جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر سے پاکستان کی معیشت بدستور نازک صورتحال سے دوچار ہے۔آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں اور مالی استحکام کے لیے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری ضروری ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ ذاتی انکم ٹیکس میں اصلاحات اور جنرل سیلز ٹیکس میں ہم آہنگی کی رفتار کو برقرار رکھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…