ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد، پنجاب، پختونخوا اور آزاد کشمیر زلزلے سے لرز اٹھا

datetime 5  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت ا سلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ، زلزلے جھٹکوں کے دور ان

لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جڑواں شہر راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے پشاور، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ نوشہرہ، شمالی وزیرستان کے علاوہ مردان، سوات، مانسہرہ، صوابی اور بونیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق لاہور اور شیخوپورہ اور مری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، کمالیہ اور ملتان بھی زلزلے لرز اٹھا، اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسکردو میں بھی محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 بجکر 18 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا اور زلزلے کی شدت 5.9 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…