دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں، شیخ رشید احمد

4  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدنے انکشافا کیا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا میجر شہید ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گیٹ پر داخلے کے لیے دہشت گردوں نے بارودی گاڑیاں استعمال کیں۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ کامیاب نہ ہو سکا، وہ جو ارادے لے کر آئے تھے ان میں بری طرح ناکام ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور مکمل فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ افغان طالبان نے کالعدم تحریک کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں سمجھ رہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے علاقے کنٹر، پکتیا اور خوست میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا ہے۔شیخ رشید نے حزبِ اختلاف کے حوالے سے یہ کہا کہ اپوزیشن کچھ نہ کر سکی، حکومت کو ساڑھے 3 سال ہو گئے، سوا سال باقی رہ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…