ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شہری کمرہ عدالت سے گرفتار

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی، شہری کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پہلی بیوی نیلم امتیاز کی اجازت کے بغیر کلثوم بی بی سے شادی کی، سول کورٹ نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید سنائی۔سیشن کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ہائیکورٹ سے سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عبوری درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی،جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سیکورٹی کے انچارج سب انسپکٹر ملک محمد اعجاز کی سربراہی میں ٹیم نیملزم کو حراست میں لے کر پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…