اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے رینجرز کی سیکورٹی مانگ لی

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حال ہی میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس گلزار احمد نےحکومت سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔سابق چیف جسٹس کو سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا گیا ہے۔ خط میں رینجرز کی سیکورٹی برقرار رکھنے کی

استدعا کی گئی ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق خط کے مطابق جسٹس گلزار احمد اور اہلخانہ کو چیف جسٹس والی سکیورٹی برقرار رکھی جائے۔ جسٹس (ر) گلزاراحمد نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کےفیصلےکیے، اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلےکیےہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گھر اور سفر کے دوران رینجرز فراہم کی جائے۔ خط ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے27 جنوری کو لکھا گیا تھا۔جسٹس گلزاراحمد چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے تھے.یاد رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…