اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لے آئی ہیں، بھارتی اپوزیشن

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں بڑی اسٹریٹیجک غلطیاں کی ہیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لے آئی ہیں، بھارت اب خطرے کی زد پر ہے۔بھارت دو حصوں

میں تقسیم ہوچکا ہے، اب ایک بھارت نہیں رہا۔ بی جے پی حکومت کورونا کا ویریئنٹ(ڈبل اے)ہے، مودی کو بھارت توڑنے کا نہیں جوڑنے کا مشورہ دیتا ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے لوک سبھا میں خطاب کے دوران کہا کہ ایک بہت امیر افراد کا بھارت اور دوسرا غریب افراد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس آیس اور بی جے پی بھارت کی بنیادوں کو کمزور کررہی ہیں، دس پندرہ سال بعد بھارت کمزور ہوچکا ہوگا۔راہول گاندھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچاس سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری بھارت میں اس سال ہے، آج بھارت مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں بڑی اسٹریٹیجک غلطیاں کی ہیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لے آئی ہیں، بھارت اب خطرے کی زد پر ہے۔راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو کورونا کا ویریئنٹ(ڈبل اے)قرار دیتے ہوئے مودی کو بھارت جوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…