اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

انسانوں کو دانستہ طور پر کووڈ سے متاثر کرنے کے ٹرائل کا اولین ڈیٹا سامنے آگیا

datetime 3  فروری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)ناک سے خارج ہونے والا ایک وائرل ذرہ بھی لوگوں کو کووڈ 19 کا شکار بنادینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی اپنی نوعت کی پہلی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امپرئیل کالج کی اس تحقیق میں صحت مند افراد کو دانستہ طور پر وائرس کی ایک خوراک دی گئی ۔اس ٹرائل میں بیماری کے دوران سب سے پہلے رضاکاروں کی مانیٹرنگ کی گئی

جس سے دریافت ہوا کہ مریضوں میں بیماری کی علامات عموما بہت جلد یعنی وائرس کا سامنا کرنے کے 2 دن کے اندر نمودار ہوجاتی ہیں، مگر کچھ افراد میں یہ وقت 5 دن کا بھی ہوسکتا ہے۔اس تحقیق میں وائرس کی ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون اقسام ابھرنے سے پہلے کی ایک قسم کو دریافت کیا گیا ۔محققین نے بتایا کہ تحقیق سے چند دلچسپ انکشافات ہوئے بالخصوص وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے دورانیے ناک سے بہت زیادہ وائرل ذرات کے اخراج اور دیگر۔تحقیق میں 36 صحت مند جوان افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں اس وائرس کے خلاف کوئی مدافعت موجود نہیں تھی، ان کی مانیٹرنگ لندن کے ایک ہسپتال کے خصوصی یونٹ میں کی گئی۔وائرس سے متاثر کیے جانے کے بعد کسی بھی فرد کو بیماری کی سنگین علامات ک سامنا نہیں ہوا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیماری سے پہلے سے حلق میں ظاہر ہوتی ہے اور متعدی وائرس بیمار ہونے کے 5 دن بعد سب سے زیادہ عروج پر ہوتا ہے، اس موقع پر ناک میں حلق سے زیادہ مقدار میں وائرل لوڈ ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی عندیہ دیا گیا کہ لیٹرل فلو ٹیسٹ بیماری کی شخیص کے لیے ایک قابل اعتبار ذریعہ ہیں۔محققین نے بتایا کہ بیماری کے پہلے یا دوسرے دن ان کی حساسیت کم ہوسکتی ہے مگر انہیں درست طریقے سے اور بار بار استعمال کیا جائے تو درست نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹرائل سے اس طرح کے مزید چیلنج ٹرائلز کا راستہ کھل جائے گا

جو زیادہ بہترین ویکسینز اور اینٹی وائرل ادویات کی تیاری کے عمل کو تیز کرسکے گا۔برطانیہ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وان ٹام نے بتایا کہ سائنسی طور پر اس طرح کے ٹرائل سے حقیقی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ وائرس سے متاثر ہونے کا درست وقت پتا چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم تحقیق ہے جس سے کووڈ 19 کے بارے میں مزید بنیادی ڈیٹا ملا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ کس طرح پھیلتا ہے، جس سے ہم اپنے ردعمل کا تعین کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…