اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے ایک بار پھر یہ دعوی ٰ کیا ہے کہ انتخابات پتہ نہیں کب ہوں، نواز شریف ہفتوں میں واپس آ رہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں وہ پاکستان میں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم
میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنیں اور نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی تیاری کے وقت عمران خان ہی وزیرِ اعظم تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسد عمر نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔